نشئیوں کی طرف سے لگائی جانیوالی آگ سے لاکھوں کانقصان

نشئیوں کی طرف سے لگائی جانیوالی  آگ سے لاکھوں کانقصان

راہوالی( نامہ نگار)نامعلوم نشئیوں کی طرف سے لگائی جانے والی آگ سے شاہراہ قائداعظم پرصوفہ پوشش کی دکان میں سامان جل کر خاکسر ہوگیا۔

آگ کے شعلے بھڑکنے سے ساتھ والی 5دکانوں کے بجلی میٹر، تاریں اور اے سی بھی جل گیا۔ شوگر ملز چوک کے قریب صوفہ سنٹر کے برآمدے میں رات کو نامعلوم نشئی بارش کی وجہ سے پناہ لیے ہوئے تھے جنہوں نے سردی لگنے پر آگ جلائی جو برآمدے میں پڑے سامان میں آگ لگنے کا سبب بنی جسکی زد میں آکر ہمسایہ دکانداروں امین، شبیر ، خالد لون، ابرار حفیظ کی دکانوں میں لگے ہوئے بجلی کے میٹر اور ایک دکان کا اے سی اور تاریں جل گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں