نصیرعباس سدھو کی حمایت میں اکٹھ ،اہم رہنمان لیگ میں شامل

 نصیرعباس سدھو کی حمایت میں  اکٹھ ،اہم رہنمان لیگ میں شامل

گجرات (نامہ نگار) مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما،ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھو کی حمایت میں گزشتہ روز یونین کونسل نونانوالی کے گائوں گردنانوالہ میں اعظم گجر، فضل حسین ودیگرنے بڑے حمایتی اکٹھ کااہتمام کیا

جس میں آمد پر ایم این اے نصیرعباس سدھو کا اعظم گجر، طاہر گجرنے ساتھیوں کے ہمراہ والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر گردنانوالہ کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیات چوہدری اعظم، چوہدری فضل حسین، چوہدری احسن،چوہدری طاہرنے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کوخیرباد کہتے ہوئے قافلہ چوہدری نصیرعباس سدھو میں شمولیت کااعلان کیااورانہیں اپنی بھرپورحمایت وتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نصیرعباس سدھو نے اعلان حمایت کرنیوالوں کوخوش آمدید کیااورکہاکہ وہ انشااﷲ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں