رواں سال گجرات چیمبر کی ریکارڈ ممبر شپ کی جائے گی:صدر احمد حسن
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی ممبر شپ کی تجدید کے لیے ہیلپ ڈیسک ستارہ سویٹس اینڈ بیکرز سرگودھا روڈ گجرات پر چودھری اسد بھٹی سابق سینئر نائب صدر ،
ارشد جاوید ایگزیکٹو ممبر اور نعمان اسلم گوندل کے زیر نگرانی لگایا گیا۔ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح احمد حسن صدر گجرات چیمبر نے کیا۔ اس موقع پر صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو نے کہا کہ اس سال گجرات چیمبر کی ریکارڈ ممبر شپ رنیول کی جائے گی۔ انہوں نے اسد بھٹی، نعمان اسلم گوندل، ارشد جاوید کمبوہ کی طرف سے کیمپ لگانے پر ان کا شکریہ بھی اد اکیا۔