حکمران پی ٹی آ ئی کارکنوں سے نظریہ نہیں چھین سکتے :ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن اس جدوجہد میں حصہ لینے والوں پر مسلط شدہ حکمران جماعت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ، انتقامی سیاست کا سلسلہ بدستور جاری ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی جماعت ہے اس سے نظریاتی کارکنان وابستہ ہیں جو چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں موجودہ حکمران جماعت کارکنان پر ظلم و ستم کے پہاڑ تو ڈھاسکتی ہے مگر ان سے نظریہ نہیں چھین سکتے نہ نظریے کو ختم کرسکتے ہیں ۔