ڈسکہ میں صفائی کی ابتر صورتحال نے زندگی اجیرن بنادی
گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر،ناقص سیوریج کے با عث پانی راستوں پر جمع
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث سانس لینا دشوار ہوگیا علاقہ بھرمیں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث گلیوں ’بازاروں اور سڑکوں پر پانی بہہ رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کوڑاکرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث گزرنا محال ہے پوراعلاقہ فلتھ ڈپو کا منظر پیش کررہا ہے نالیوں کے ار گرد لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے راہ گیروں کو گزرنے میں بھی شدیددشواری کاسامنا کرناپڑرہا ہے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے شہری مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ستھرا پنجاب کے ملازمین کی اکثریت افسروں کے دفاتر میں خدمت پر مامور ہے باقی ماندہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں شہریوں کے ٹیکس سے ہر ماہ لاکھوں روپے صفائی کے نام پر خرچ ہورہے ہیں جبکہ صفائی نام کی کوئی چیز شہر میں نظر نہیں آتی انتظامی افسر خاموش تماشائی کا کردار اد اکررہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’صوبائی وزیر بلدیات’ کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔