کوئی وکیل محنت کے بغیر سائلین کو انصاف نہیں دلا سکتا :سعید بھلی

کوئی وکیل محنت کے بغیر سائلین کو  انصاف نہیں دلا سکتا :سعید بھلی

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسعید احمد بھلی،سیکرٹری شہباز شمس نے کہا ہے کہ۔۔۔

 کوئی بھی وکیل پڑھائی اور محنت کے بغیر سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہوسکتاوکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے بغیر محنت کے کوئی وکیل ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام بار ووکیشنل کورس کے پہلے سیشن کی پہلی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرممبر پنجاب بار کونسل حسن سرفراز بھلی سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ بار ووکیشنل کورس کی پہلی کلاس سے صدر سعید احمد بھلی کریمنل لاء کے موضوع پر لیکچر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں