سمبڑیال :مختلف حادثات میں معمرشخص جاں بحق، طالبعلم شدید زخمی

سمبڑیال :مختلف حادثات میں  معمرشخص جاں بحق، طالبعلم شدید زخمی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )دومختلف حادثات میں گاڑی کی ٹکر سے معمرشخص جاں بحق، طالبعلم شدید زخمی ہو گیا ۔

سمبڑیال کے علاقہ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ ظفرچوک روہیلہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے عبدالقادر کے والد کو سڑک عبور کرتے ہوئے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں معمر شخص شدید زخمی ہوگیااورہسپتال میں چل بسا ،دوسرے حادثہ میں ڈسکہ روڈ کوٹلی نوناں کے قریب فرحانہ رفاقت کا بیٹا تیز رفتار ٹرک سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں