جنت البقیع میں مزارات کی مسماری کیخلاف احتجاجی ریلی
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سیالکوٹ کے صدر چودھری احسان دیال، جنرل سیکرٹری سید طاہر حسین شیرازی نے کہا کہ
جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے ،مسمار شدہ مزارات کو فوری دوبارہ تعمیر کیا جائے ، اسلامی ممالک اس میں کلیدی کردار ادا کریں، 8 شوال 1926 کو آل سعود کی حکومت نے جنت البقیع میں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت پھر دہشت گردی کا شکار ہے تمام مذاہب و مسالک کے لوگ اور علما اس کے خاتمہ کے لیے مثبت کردار ادا کریں ،عالم اسلام نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے لہذا انسانیت اور امت مسلمہ کو امن و سکون سے دوچار کرنے کے لیے متحدہ پلیٹ فارم سے عملی جدو جہد تیز جائے اور کسی ایک اسلامی ملک پر جارحیت اور حملے کو پورے عالم اسلام پر حملہ اور جارحیت تصور کیا جائے بصورت دیگر ایک ایک کر کے سب کی باری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام محض رسمی دین نہیں بلکہ جذبہ ایثار و قربانی اور شوق شہادت سے عبارت ہے جس نے کبھی کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی کا حکم نہیں دیا۔ ریلی اگوکی چوک میں اختتام پذیرہوگئی۔