انتظامیہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اقدامات کر رہی :بلال تارڑ

انتظامیہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اقدامات کر رہی :بلال تارڑ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے مین بازار کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی ۔

انجمن تاجران اور سیاسی سماجی حلقوں نے انہیں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر شہر میں بہترین لائٹنگ اور چوک چوراہوں میں چراغاں کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے شہریوں اور تاجر برادری سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ وزیرآباد کو صاف ستھرا سر سبزو شاداب بنائیں اس کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ اے سی وزیرآباد اور انکی ٹیم انتظامی معاملات بہترین طریقے سے چلا رہی ہے مجھے خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق یہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ہماری ساری سپورٹ ان کے ساتھ ہے ۔مین بازار کے وزٹ کے موقع پر نائب صدر انجمن تاجران اکبر بٹ،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چودھری و دیگر اسسٹنٹ کمشنر اور ایم این اے کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں