غیر دوامی نہروں میں پانی چھوڑنے کیلئے سفارشات طلب
6 ماہ سے خشک گوجرانوالہ ریجن کی نہروں میں 15 اپریل سے پانی چھوڑ نے کی تجویز
تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب بھر کی غیر دوامی نہروں میں پانی چھوڑنے کیلئے سفارشات طلب کرلی گئیں۔ دھان کی کٹائی شروع ہونے پرگزشتہ سال15اکتوبر2025کوگوجرانوالہ،شیخوپورہ ریجن سمیت پنجاب کی سیکڑوں غیر دوامی نہروں ،راجباہوں،مائنرز،ڈسٹری بیوٹریز کو 6مہینوں کیلئے پانی کی فراہمی روک دی تھی جس کی وجہ سے گندم،سبزی،چارہ جات کے کھیتوں کو ٹیوب ویلوں کے ذریعے مہنگی آبپاشی کی جا رہی تھی،تتلے عالی اور گوجرانوالہ ریجن میں اسی ہفتہ کو گندم کی کٹائی شروع ہونے اور خالی کھیتوں میں دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے صوبائی حکومت نے 6ماہ سے خشک ان غیر دوامی نہروں کو 15اپریل سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے گوجرانوالہ،شیخوپورہ ریجن سمیت پنجاب کے تمام کینال ایگزیکٹیو انجینئرزسے سفارشات طلب کرلی ہیں۔