کامونکے :مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چُرا لیا گیا۔
گزشتہ روز عباس نگر کا تاثیر گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ عالمگیر روڈ کے حامد شیخ کے بیٹے کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ عدنان گارڈن کے دلاور خان کے گھر اور موڑ ایمن آباد کے قریب گوجرانوالہ کے محمد ارشد کی رائس فیکٹری سے بجلی کی تار چوری ہوگئی۔