انستھیزیا ڈاکٹر کی کمی کے باعث سینکڑوں آپریشن التوا کا شکار

انستھیزیا ڈاکٹر کی کمی کے باعث سینکڑوں آپریشن التوا کا شکار

محکمہ صحت کی حکومت کو سفارشات کرنے کے باوجود بھرتی کی منظوری نہ مل سکیڈاکٹر مریضوں کو 6 ماہ سے ایک سال تک کا وقت دینے لگے ،متاثرین دربدر ہوگئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں انستھیزیا ڈاکٹر کی کمی کے باعث سینکڑوں مریضوں کے آپریشن التوا کا شکار ہونے لگے اور ڈاکٹرز مریضوں کو6ماہ تا ایک سال تک کاٹائم دینے لگے ، روزانہ سینکڑوں مریض کے معمولی آپریشن نہ ہونے کے باعث ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے جبکہ محکمہ صحت کے حکام بھی انستھیزیا ڈاکٹروں کی بھرتی میں بے بس ہوگیا، حکومت کو سفارشات ارسال کرنے کے باوجود بھرتی کی منظوری نہ مل سکی، ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال،میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال اورضلع کے 3 ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کے تناسب سے انستھیزیا کے ڈاکٹروں کی تعداد کم ہے ، ماڈل ہسپتال کا درجہ پانے والے کامونکے ٹی ایچ کیو ہسپتال،نوشہرہ ورکاں اور وزیرا ٓباد میں بھی انستھیزیا کا ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سرجن ڈاکٹر اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کا آپریشن کرنے پر مجبور ہیں۔اسی طرح دیگر اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز کی کمی کاسامناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں