حافظ آباد:انسداد پو لیو مہم 13 اپریل سے شروع ، تیاریاں مکمل
ضلع میں 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائیگی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں 4روزہ انسداد پولیو مہم 13 اپریل سے شروع ہو گی ،مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 38ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دی جائیگی،انسداد پولیو مہم کیلئے ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور دیگرمحکموں کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ،ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریحان اظہر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد سمیت محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر،ایجوکیشن،پولیس،ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانے کا واحد حل انہیں حفاظتی قطرے پلانا ہے والدین کو چاہیے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو جیسے لاعلاج مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں ۔اجلاس میں دی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ نے بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 238551بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔