نشتر :دماغی رسولی کی بے ہوش کیے بغیر کامیاب سرجری

نشتر :دماغی رسولی کی بے ہوش کیے بغیر کامیاب سرجری

آویک کرینیوٹامی کے ذریعے مریض کو مکمل ہوش میں رکھ کر آپریشن کیا گیا

ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان نے طبی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنی تاریخ میں پہلی بار مریض کو بے ہوش کئے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کر دیا۔ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق اس جدید اور پیچیدہ نیورو سرجیکل پروسیجر کو Awake Craniotomy کہا جاتا ہے ، جس میں مریض مکمل ہوش میں رہتے ہوئے دماغ کی سرجری سے گزرتا ہے ۔یہ کامیاب آپریشن شعبہ نیورو سرجری کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر احمد شاہ نے انجام دیا، جبکہ وارڈ نمبر 14 کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت جلال اور ڈاکٹر اقبال کھرل کی نگرانی میں پوری ٹیم نے مشترکہ طور پر پروسیجر مکمل کیا۔ ڈاکٹر احمد شاہ کے مطابق مریض کے دماغ میں کینسر کی رسولی موجود تھی اور روایتی سرجری میں فالج کا خطرہ تھا، جس سے بچنے کیلئے Awake Craniotomy تکنیک استعمال کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں