کراچی میں امن وامان لندن،نیویارک سے بہتر،آئی جی

کراچی میں امن وامان لندن،نیویارک سے بہتر،آئی جی

موبائل فون اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 55فیصد تک کمی آئیکچے میں آپریشن کے ذریعے ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرالی ،جاوید عالم اوڈھو

کراچی(بزنس رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔لندن اور نیویارک سے زیادہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے ، موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 35 فیصد، گاڑیوں کی چوری میں 36 فیصد، گاڑی چھیننے کے واقعات میں 48 فیصد اور موٹر سائیکل اسنیچنگ میں 55 فیصد کمی آئی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سرحدی کشیدگی، افغانستان کی صورتحال اور ایران امریکا تنازع کے باوجود کراچی میں سکیورٹی صورتحال قابو میں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی و صنعتی مرکز ہے ، اس لیے یہاں امن کا قیام قومی معیشت کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں، جسے آپریشن نجات مہران کا نام دیا گیااس دوران 32 خطرناک ملزمان ہلاک، تقریباً 100 زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 225 سے زائد ملزمان نے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کیا۔ کچے کے دو سے ڈھائی لاکھ ایکڑ رقبے پر قبضہ ختم کرا کے زمین مالکان کے حوالے کی جاچکی ہے اور آئندہ ایک ماہ میں یہ علاقے مزید محفوظ ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں