پنجاپ کے پہلے جھینگا فارمنگ پراجیکٹ پر کام جون تک مکمل کرنیکا ہدف مقرر

پنجاپ کے پہلے جھینگا فارمنگ پراجیکٹ پر کام جون تک مکمل کرنیکا ہدف مقرر

منصوبے کا کل تخمینہ تقریباً 13 ارب روپے لگایا گیا ،سرگودھا کو ایک بڑے آبی زراعتی مرکز میں تبدیل کیا جائیگا ،جھینگا سال میں دو بار پیدا ہوگا، برآمد بھی کیا جائے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت چک 58 شمالی میں پانچ سو ایکٹر رقبہ پر لگایا جانے والا پنجاب کا پہلا جدید جھینگا (شرمپ) فارمنگ پراجیکٹ پر کام تیزکرتے ہوئے اس کا بنیادی ڈھانچہ جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا اس حوالے سے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے خود سائٹ کا دورہ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ آفسران، ماہرین و کنٹریکٹرز سے تفصیلی بریفنگ لی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کا کل تخمینہ تقریباً 13 ارب روپے لگایا گیا ہے جو پنجاب کے بلیو اکنامی وژن کا حصہ ہے اور سرگودھا کو ایک بڑے آبی زراعتی مرکز میں تبدیل کرے گا۔ مزید بتایا گیا کہ بنجر اور نمکین زمینوں کو قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے ، جس سے نہ صرف مقامی روزگار بڑھے گا بلکہ جھینگا سال میں دو بار پیدا ہو کر برآمد (ایکسپورٹ) بھی ہوگا۔ سائٹ پر 128 تالاب اور 128 ٹیوب ویل کی تنصیب اس پراجیکٹ کا بنیادی ڈھانچہ ہیں۔ یہ تمام تالاب اور ٹیوب ویل جون تک مکمل کیے جانے کی منصوبہ بندی ہے ۔ جس میں سول ورک، نالوں، سڑکوں ، سولر سسٹمز، دفاتر اور رہائشیں شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے تحت مقامی نوجوانوں کے لیے انٹرنشپ پروگرام چلا کر تربیت یافتہ ورک فورس تیار کی جائے گی تاکہ پائیدار آپریشن قابلِ عمل ہو۔ ڈیڑھ سو سے زائد امیدواروں کے لیے اسکالرشپ اور تعلیم مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں