علی پورچٹھہ میں کھلے نالے اور مین ہولز شہریوں کیلئے سنگین خطرہ

علی پورچٹھہ میں کھلے نالے اور  مین ہولز شہریوں کیلئے سنگین خطرہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں کھلے نالے اور مین ہولز شہریوں کیلئے سنگین خطرہ ،آئے روز حادثات معمول جبکہ انتظامیہ کی عدم توجہی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے نالے اور بغیر ڈھکن سیوریج کے مین ہولز موجود ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد موٹر سائیکل سوار اور گاڑیاں ان میں گر چکے ہیں جبکہ کئی افراد مالی و جانی نقصان سے دوچار ہوئے ہیں۔ شہریوں نے بعض مقامات پر کھلے مین ہولز پر باسکٹ اور دیگر عارضی اشیا رکھ کر نشاندہی کی کوشش کی ہے ۔ متاثرہ افراد کے مطابق شہر کا سیوریج نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے ، گٹر ابل رہے ہیں اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے آمدورفت شدید متاثر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں