میٹرک کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے گورنمنٹ گرلز ھائی سکول اور گورنمنٹ گرلز کالج میانوالی میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیااور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔
انھوں نے امتحانی مراکز پر تعینات نگران عملے کی حاضری، سیکیورٹی امور اور طالبات کو فراہم کردہ سہولیات کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔