کامونکے :سیوریج ،اربن فلڈنگ سے بچائو کیلئے کام شروع

کامونکے :سیوریج ،اربن فلڈنگ سے بچائو کیلئے کام شروع

ارکان اسمبلی ذوالفقار بھنڈر ،اختر خان ، ڈی سی نوید ، اے سی زرغونہ خالد نے افتتاح کردیا

کامونکے (نامہ نگار ) سیوریج سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد، اے سی زرغونہ خالد سعید، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ذوالفقار علی بھنڈر اور چودھری اختر علی نے بتایا ہے کہ ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے جدید طرز کا سیوریج سسٹم اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے 10 سیوریج واٹر ٹینک اور ڈسپوزل سٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے سے شہر کی تمام گلیاں اور محلے مستفید ہوں گے جبکہ تین ارب روپے کی لاگت سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں اور گلیاں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ بعد ازاں ڈی سی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، ایمرجنسی، پرچی کاؤنٹر، فارمیسی اور زنانہ و مردانہ وارڈز کا معائنہ کیا۔ میونسپل کمیٹی دفتر میں قائم ای بزنس سہو لت ڈیسک کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اقدامات کے تحت کاروباری این او سیز کی فراہمی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور بروقت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں