میٹرک کاامتحانی عمل شفاف اور غیر جانبدار رکھنے کی ہدایت
پیپرز کی ترسیل و تقسیم بورڈ پالیسی کے مطابق یقینی بنائی جائے ، ڈی سی خانیوال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کا گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ، میٹرک کے امتحانی عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا، حاضری شیٹ، رول نمبر سلپ کے مطابق سیٹنگ پلان اور پیپرز کاپیاں چیک کیں، طلبہ سے امتحانی مرکز میں ملنے والی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا، طلبہ نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل شفاف اور غیر جانبدار رکھنے کی ہدایت، پیپرز کی ترسیل و تقسیم بورڈ پالیسی کے مطابق یقینی بنانے کا بھی حکم، ضلع میں میٹرک کے امتحانات شفاف انداز میں جاری ہیں، 100 میٹر کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے ، موبائل فون، کتابیں اور دیگر مواد لانے پر مکمل پابندی ہے ، امتحانی مراکز کے باہر ہجوم اور بدنظمی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔