جنگلی وآبی پرندوں کے شکار پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب بھر میں جنگلی وآبی پرندوں کے شکار پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
گیا ۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آغاز پرہی پنجاب بھر میں جنگلی وآبی پرندوں کو شکار کرنے کی مشروط اجازت دی جاتی ہے ۔ پنجاب حکومت نے جنگلی وآبی پرندوں کو شکار کرنے پر 31اکتوبر تک پابندی عائد کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ساجد بشیر چیمہ نے بتایا کہ سیزن کے دوران غیر قانونی شکار کرنے والوں کوموقع پر جرمانہ کے بجائے چالان عدالتوں میں بھجوا کر سزائیں دلوائی گئی ہیں۔