گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں ڈاکٹر مریم شوکت سکلز لیب کا افتتاح

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں ڈاکٹر  مریم شوکت سکلز لیب کا افتتاح

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)میڈیکل کالج میں مریم شوکت سکلز لیب کا افتتاح کر دیا گیا جو مرحومہ ڈاکٹر مریم شوکت کی یاد میں قائم کی گئی ہے جو اس ادارے کی ایم بی بی ایس کی نمایاں اور باصلاحیت طالبہ تھیں۔

تقریب انتہائی وقار کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ سکلز لیب ڈاکٹر مریم شوکت کی محنت، لگن اور تعلیمی برتری کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور مستقبل کے ڈاکٹرز کے لیے عملی تربیت اور کلینیکل مہارتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ اور ڈاکٹر مریم شوکت کے والدین نے سکلز لیب کی فنڈنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔منصوبہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون حمید کی قیادت میں مکمل کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں