رسولنگر میں آل پاکستان تماچے دار کبڈی میچ کا انعقاد

 رسولنگر میں آل پاکستان  تماچے دار کبڈی میچ کا انعقاد

راہوالی( نامہ نگار)جشن بہاراں کے سلسلہ میں چوہدری نواز وڑائچ، چوہدری عبدالجبار وڑائچ، طیب نواز وڑائچ کی نگرانی میں 2ضلعوں کے دیہات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے کھلاڑیوں کی دو ٹیموں میں آل پاکستان تماچے دار کبڈی میچ رسولنگر کے علاقہ میں کروایا گیا ۔

ضلع وزیرآباد ، گوجرانوالہ اور کینٹ کے علاقہ کے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ میچ کے مہمانانِ خصوصی بدوکی گوسائیاں گوجرانوالہ کینٹ کے معروف سماجی رہنما چوہدری احمد رضا چیمہ اور چوہدری صفدر چٹھہ تھے ۔ میچ میں قومی ٹیم کبڈی کے کپتان شفیق چشتی، رحمان بجلی، عثمان بٹ ، سہیل انور گوندل، نوازش اسماعیل و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ مقابلہ رسولنگر کی ٹیم نے 8کے مقابلہ میں 14پوائنٹس سے جیت لیا۔ مہمانِ خصوصی احمد رضا چیمہ نے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم کیے اور کہا کہ ضلع وزیرآباد اور گوجرانوالہ کا علاقہ کبڈی کے کھلاڑیوں کے لیے بڑا زرخیز ہے حکومت ان علاقوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے تونوجوان اس کھیل کی طرف مائل ہوکر صحت مند ماحول کو پروان چڑھاسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں