حافظ آباد اسماعیل ایجوکیشن کمپلیکس میں درسِ نظامی کی کلاسز کا باقاعدہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )مدرسۃ التربیۃ الاسلامیہ (اسماعیل ایجوکیشن کمپلیکس)میں درسِ نظامی کی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاح معروف عالمِ دین مولانا محمد ابراہیم علوی نے کیا۔ تقریب میں خطیب جامع ریاض الجنۃ اہلِ حدیث حافظ محمد یونس السدیس، ڈاکٹر نجم الثاقب، لیب انچارج محمد رضوان، محمد ابراہیم مجاہد، شیخ الحدیث والتفسیر مولانا یاسر عرفات، قاری عزیز الرحمن، قاری عبدالرحمن باقی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔