ایمن آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں محنت کش نوجوان جاں بحق

ایمن آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں محنت کش نوجوان جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایمن آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں محنت کش نوجوان جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

چیانوالی کا رہائشی نوجوان عثمان ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں جاری میٹرو بس منصوبے کے تحت سڑکوں کی کھدائی اور مناسب حفاظتی انتظامات کے فقدان کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں