ڈسکہ :گیس لائن کیلئے گلیوں کی کھدائی ، حادثات میں اضافہ
گلی میں گرنے سے خاتون کا کو لہا فریکچر ،آئے روز واقعات کے با وجود حکام خاموش
موترہ(نامہ نگا ر)ڈسکہ شہر میں سوئی گیس کا نیا پائپ ڈالنے کیلئے توڑی گئی گلیوں کی مرمت نہ ہونے سے بچے ’بوڑھے ’نوجوان خواتین کے گرکرز خمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ۔ سوئی گیس کمپنی نے گلیوں میں نیا پلاسٹک پائپ لائن ڈالنے کیلئے تمام گلیوں کو توڑ دیاتھا اور پائپ ڈالنے کے بعد گلی محلوں کی مرمت تک نہیں کی گئی ۔ سوئی گیس والوں کی طرف سے توڑی گئی گلیوں میں بچے ’بوڑھے ’نوجوان اور خواتین کے گرکر زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔گزشتہ روز محلہ مسجد وہاب ڈسکہ میں ایک خاتون سوئی گیس کے پائپ کیلئے توڑی گئی گلی میں گر گئی اوراس کا کولہا فریکچر ہوگیا ، ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہورہے ہیں مگر متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسکہ شہر میں جن گلی اور محلوں کو سوئی گیس والوں نے پائپ ڈالنے کیلئے توڑا ہے انہیں فوری مرمت کرایاجائے تاکہ شہر ی حادثات سے بچ سکیں۔