چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد الفت شہزاد وڑائچ نے چارج سنبھال لیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )الفت شہزاد وڑائچ نے چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں ۔
چیف آفیسر الفت شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد کا شمار پنجاب کے خوبصورت، تاریخی اور اہم شہروں میں ہوتا ہے ، بطور چیف آفیسر خدمات انجام دینا باعثِ اعزاز ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے ۔