آر پی او کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس ،انسداد جرائم تجاویز پر غور

آر پی او کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس ،انسداد جرائم تجاویز پر غور

کانفرنس کے دوران ریجن بھر میں امن و امان اور جرائم کی صورت حال کاجائزہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی زیر صدارت دوسری ریجنل کمانڈ کانفرنس، جرائم کے خاتمے اور سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خاں ، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق ،ڈی پی او نارووال نوید ملک ،ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید ،ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد اور ڈی پی او منڈی بہا ئوالدین عبدالرحیم شیرازی نے شرکت کی۔کانفرنس میں ریجن بھر میں امن و امان اور جرائم کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔ سنگین جرائم جیسے قتل، اغوا برائے تاوان، ریپ، ڈکیتی، چوری اور دیگر مقدمات میں گرفتاریوں، ریکوری اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں، زیر التوا سنسنی خیز مقدمات اور عوامی تحفظ سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ٹریفک کے شعبے میں مہلک حادثات کی وجوہات کا تجزیہ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید موثر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں، سیف سٹی پراجیکٹس اور پولیس انفراسٹرکچر وپولیس خدمت مراکز کی بہتری اور آڈٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں