سیالکوٹ :مغوی ماں بیٹاراجن پور سے بازیاب، ملزم گرفتار

سیالکوٹ :مغوی ماں بیٹاراجن پور سے بازیاب، ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ سمبڑیال پولیس نے خاتون اور اسکے کمسن بچے کو اغوا کرنے والا ملزم ضلع راجن پور سے گرفتار کرکے خاتون اور بچہ بازیاب کر لیا۔

 تھانہ سمبڑیال کے رہائشی محمد مشتاق کی بیٹی ایمان فاطمہ اور اسکے کمسن نواسے علی شیر کو نامعلوم ملزم نے اغوا کر لیا ۔ڈی پی او سیالکوٹ نے خاتون اور اسکے کمسن بچے کے اغوا کے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کیے تھے ۔ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال سب انسپکٹر سرمد فیاض اور سب انسپکٹر تنزیل معہ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ضلع راجن پور کے علاقے سے انتھک محنت کے بعد خاتون اور اسکے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کر ا لیا جبکہ اغوا کار ملزم دلاور کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس سے اغوا کی بابت تفتیش جاری ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں