کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
سلامت پورہ میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے لاکھوں روپے کے تار چوری ہوگئے
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ پاک ٹاؤن کا غلام دستگیر گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ سلامت پورہ میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے لاکھوں روپے کے تار چوری ہوگئے ۔ جی ٹی روڈ کے عبدالرشید کے 50ہزار روپے جیب تراش نکال کر فرار ہوگئے۔
نند پور کے وقاص کی 300میٹر انٹرنیٹ کیبل نامعلوم چور لے گئے ۔ چک وڑائچ کے رزاق کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے لے گئے ۔ ڈیرہ حاکم سنگھ کے ذوالفقار کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر، پیڈسٹل فین اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ عباس نگر کے جہانگیر کے گھر سے ایل سی ڈی، پنکھے ، برتن اور اشیا خورونوش چوری ہوگئیں۔