لالہ موسیٰ:اغوا کے بعد خاتون قتل ، لاش مل گئی

لالہ موسیٰ:اغوا کے بعد خاتون قتل ، لاش مل گئی

اشرف کی اہلیہ پر وین بی بی کو 10 اپریل کو نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )محلہ سردار پورہ کی رہائشی خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے لاش برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں درج اغوا کے مقدمہ کی تفتیش کے دوران سب انسپکٹر شبیر حسین چیمہ ہمراہ نفری پولیس بن کالس کے علاقے میں پہنچے جہاں مغویہ پروین بی بی زوجہ اشرف کی لاش برآمد ہوئی،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

محلہ سردار پورہ کے رہائشی اشرف کی اہلیہ 10 اپریل کو شام 5 بجے خریداری کیلئے گھر سے باہر گئیں، کچھ دیر بعد اشرف بیٹے کے ہمراہ باہر نکلا تو چند افراد ان کی اہلیہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جا رہے ہیں، مدعی کے مطابق انہوں نے ملزموں کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہو گئے ۔مدعی نے درخواست میں الزام عائد کیا تھاکہ ملزموں نے ان کی اہلیہ کو اغوا برائے زیادتی کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں