گیپکو کے سینئر لائن مین محمد اسماعیل ریٹائر ہو گئے

گیپکو کے سینئر لائن مین  محمد اسماعیل ریٹائر ہو گئے

کامونکے (نامہ نگار ) گیپکو کے سینئر لائن مین محمد اسماعیل مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

اس سلسلہ میں سب ڈویژن نمبر 2 میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افسر وں و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور محمد اسماعیل کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہا۔ محمد اسماعیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ساتھ تقریباً 39 سالہ رفاقت ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے ۔ انہوں نے ساتھی ملازمین کی محبت، تعاون اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں