نوشہرہ : سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش ، صارفین کو مشکلات

نوشہرہ : سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش ، صارفین کو مشکلات

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )سٹی نوشہرہ ورکاں اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سنگین صورت اختیار کر گئی ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں صبح، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش معمول بن چکی ہے۔۔۔

 جس کے باعث گھریلو خواتین کو کھانا تیار کرنے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ محنت کش افراد اور سکول و کالج جانے والے طلبہ کو اکثر بغیر ناشتہ یا کھانا گھروں سے نکلنا پڑتا ہے دوسری جانب متبادل کے طور پر ایل پی جی سلنڈر کے استعمال میں بھی مشکلات درپیش ہیں کیونکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔متاثرہ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولت میسر آ سکے اور روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں