ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی ، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال میں نظم و ضبط اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ زیر علاج بچوں کے والدین سے ملاقات کی، ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے ان کی آرا لیں اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔