موٹر سائیکل سوارنے گن پوائنٹ پر نوجوان اغوا کر لیا

 موٹر سائیکل سوارنے گن پوائنٹ پر نوجوان اغوا کر لیا

پسٹل، خنجر اور موٹر سائیکل رکھنے سے انکار پر سیٹھ وقاص، فرحان کو ساتھ لے گیا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سٹی پولیس نے نوجوان کو مبینہ طورپر اغواکرکے حبس بیجا میں رکھنے اور قتل وسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا۔ رانا تنویر حسین سکنہ محلہ صدا آباد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بیان کیا کہ اسکا بیٹا رانافرحان گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک ایک مسلح موٹرسائیکل سوار پاس آکر رک گیا اور سیٹھ وقاص سکنہ کوٹ حسن خان کے نام سے تعارف کر ایا اور کہا کہ وہ ساگر روڈ پر قتل کرکے آیا ہے چنانچہ پسٹل، خنجر اور موٹر سائیکل پاس رکھ لو جس پر اسکے بیٹے نے انکار کیاتو سیٹھ وقاص طیش میں آگیا اور رانا فرحان کو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل پر بٹھا کر ٹھٹھہ کھوکھراں لے گیا جہاں اس نے فرحان کو ایک حویلی میں بند کرنے کی کوشش کی تو فرحان نے شورکیا جس پر ملزم نے فرحان کو تشددکانشانہ بنایا ،اس دوران دیگر لوگوں کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں