وزیرآباد:محکمہ تعلیم نے سکولوں میں داخلے کا ہدف پورا کر لیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا ،پاکستان کے مستقبل کے معماروں کو تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کی ضرورت ہے کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔۔۔
ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن آصف مسعود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وزیر آباد کے صدر نعیم بٹ اور نائب صدر عبد الوحید گورائیہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ا نہو ں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سال2026 کیلئے سکولوں میں داخلے کا ٹارگٹ پورا کر لیا ۔