حافظ آباد میں رہائش پذیر کشمیر ی مہاجرین کی ابتدائی ووٹرز لسٹیں آویزاں
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد خالد رشید نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں رہائش پذیر آزاد کشمیر کے مہاجرین کی ابتدائی ووٹرز لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔۔۔
محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تحصیل حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے دفاتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں، کشمیری ووٹرز ابتدائی لسٹوں پر 4مئی تک اعتراضات جمع کر وا سکتے ہیں۔