ناقص پالیسیوں نے چولہے ٹھنڈے کر د ئیے :کسان بورڈ

ناقص پالیسیوں نے چولہے  ٹھنڈے کر د ئیے :کسان بورڈ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی صدرسردار ظفر حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی بڑھانے اور معاشی بدحالی سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ کسانوں کو ریلیف دیا جائے۔۔۔

بجلی،ڈیزل اور کھادکی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکمرانون کی ناقص پالیسیوں نے کسانوں کے چولہے ٹھنڈے کر د ئیے ہیں اگر کسانوں کو سہولیات دی جائیں تو نہ صرف گندم بلکہ کئی اقسام کے پھل اور سبزیاں ایکسپورٹ کر کے ہم قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتے ہیں ،ہمیں چین کی دوستی سے بھی استفادہ کرنا ہو گا تاکہ پانی کا استعمال کم ہو بجلی کی بھی بچت ہو،کسانوں کو کھادوں اور بیج کے معاملے میں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ،پہلے سنہرے خواب دکھا کر سولر کی طرف راغب کیا گیا اور اب خوفناک عذاب کا کہا جا رہا ہے اگر یہ روش برقرا رہی توکسان مجبور ہو کر سڑکوں پر آئے گا، وزارت پیداوار کو ایسی مثبت پالیسیاں بنانا ہونگی جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہو بلکہ معاشی ترقی کا پہیہ بھی چلتا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں