گجرات: وحیدا گینگ گرفتار ،59 لاکھ کے ٹرانسفارمر، کاپر کوائلز برآ مد
گجرات(سٹی رپورٹر )لالہ موسیٰ پولیس نے 4 رکنی وحیدا گینگ کو گرفتار کرکے 59 لاکھ 50 ہزار روپے کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزموں میں سرغنہ عبدالوحید، عمران مہدی، محمد آصف اور محمد ارشد شامل ہیں ۔ برآمد سامان میں ٹرانسفارمر، کاپر کوائلز، پیٹر، گرینڈر، کٹر اور ویلڈنگ پلانٹ شامل ہے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 2 پسٹل اور 1 رائفل برآمد کر لی گئی۔