لدھیوالہ:منشیات فروش گرفتار ، اہلیہ اور بیٹا روپوش
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ پولیس نے محلہ اسلام آباد سے منشیات فروش گرفتار کر لیا،
ملزم کا ایک بیٹا علی پہلے ہی منشیات کے مقدمے میں جیل میں ہے ، بیوی اور دوسرا بیٹا روپوش ہو گئے ،پولیس نے بوٹا عرف اقبال عرف بالا ہنجرا کو گرفتار کر کے 2560 گرام چرس برآمد کر کے درج کر لیا ،ملزم کی بیوی منشیات فروش رخسانہ عرف چھانو اور دوسرا بیٹا حسن گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے ۔