تھانہ گلیانہ کی مصالحتی کمیٹی قائم راجہ ذوالفقار چیئرمین مقرر
گلیانہ(نامہ نگار )ڈی ایس پی شاہد محمود گجر نے تھانہ گلیانہ کی مصالحتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس اقدام کا مقصد علاقہ میں باہمی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا، بھائی چارے کو فروغ دینا اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین راجہ محمد ذوالفقار احمد مقرر کئے گئے ہیں جبکہ دیگر ممبران میں حافظ طارق محمود اعوان، چودھری شوکت علی، چودھری محمد عامر الیاس اور ثاقب نمبردار شامل ہیں۔مصالحتی کمیٹی خانگی، دیوانی، میاں بیوی، بہن بھائیوں، جائیداد اور دیگر باہمی تنازعات کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔