آ زاد کشمیر الیکشن مہم کیلئے جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس

آ زاد کشمیر الیکشن مہم کیلئے جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس

اسلامی نظام ، معاشرتی اصلاح اور عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں :ڈاکٹر عبید اللہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد کے قائم مقام امیر ڈاکٹر عبید اللہ گوہر نے کہا ہے جماعت اسلامی پاکستان نہ صرف ایک سیاسی جماعت بلکہ ایک نظریاتی و اصلاحی تحریک ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے قیام، معاشرتی اصلاح اور عوامی خدمت کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تعلیم، فلاحی خدمات، کرپشن کے خاتمے اور عوامی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔وہ آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کے سلسلہ میں حلقہ ایل اے 38جموں 5کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار رانا عمر صدیق جرال کے ہمراہ سوہدرہ میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر ضلع گجرات انصر محمود دھول ، زونل امیر جماعت اسلامی وزیرآباد حافظ فرحان منیر بٹ و دیگر زونل و یو سیز کے ذمہ دران بھی موجود تھے اجلاس میں حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور آئندہ انتخابی مہم کیلئے ذمہ داران کا تعین کیا گیا ۔قائم مقام امیر ضلع ڈاکٹر عبیداللہ گوہر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ضلع بھر میں کشمیر الیکشن کے حوالے سے مؤثر اور بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں