سمبڑیال میں 55سٹالز پر مشتمل جدید اور سستی میگا مارکیٹ تکمیل کے قریب
سیالکوٹ ،سمبڑیال (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سمبڑیال میں 55سٹالز پر مشتمل جدید اور سستی میگا مارکیٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس میں تمام اشیا خور ونوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہونگی۔
مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی مارکیٹ ہے سرکاری اور نجی اشتراک کے تحت تیار کی جا رہی ہے ،میگا مارکیٹ میں 25 سٹالز برائلر، مٹن اور بیف کے ہونگے ، 10سٹالز سبزی، 10سٹالز فروٹ اور 10سٹالز کراکری، ملبوسات اور دیگر اشیا کے ہونگے ۔