رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس جان بوجھ کر نہ بنانے کا انکشاف
چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے رکشہ ڈرائیورز ٹریفک پو لیس کا خاص نشانہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ او ر گردونواح میں رکشہ ڈرائیور ز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، رکشہ ڈرائیورز قیمتی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگے ۔ سماجی حلقوں نے رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس بنوانے کا مطالبہ کردیا۔ سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال اور گردونواح سمیت اندرون شہر میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ، اس اہم مسئلہ کی جانب کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے چالان کے ٹارگٹ پورا کرنے ہوتے ہیں جس کے باعث رکشہ ڈرائیورز کے جان بوجھ کر لائسنس نہیں بنوائے جاتے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف مہم بھی سرد مہری کا شکار نظر آرہی ہے ۔ قیمتی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے کم عمر رکشہ ڈرائیور ز کا رکردگی پر سوالیہ نشان اٹھارہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او سیالکو ٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیورز کیخلاف منظم مہم چلا کر انکے لائسنس بنوائے جائیں تاکہ آئے رو ز انکے چالانوں کا سلسلہ رکنے کے ساتھ ساتھ محکمہ کو کروڑوں روپے کی آمد ن مل سکے ۔