پی پی 39کی ٹکٹ کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے :مہدی بھٹی
سردار رفیق گجر کے ڈیرے پر اجلاس ،ظفر بخاری کا قائد حافظ آ باد سے اظہار تشکر
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ڈیرہ سردار محمد رفیق گجر پر پی پی 39 کے چو دھری مہدی حسن بھٹی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں قائد حافظ آباد مہدی حسن بھٹی نے بھی شرکت کی ۔مقامی سیاسی شخصیات سید ظفر شاہ بخاری، سردار بابر سہیل گجر، رائے محمد منشا ایڈووکیٹ، رائے ندیم کھرل ، نذر عباس سرگانہ ایڈووکیٹ، را ئے محمد نواز کھرل ایڈووکیٹ، را ئے سلطان علی کھرل ، سابق چیئرمین یونین کونسل را ئے نصراللہ کھرل، را ئے فدا حسین کھرل، سکندر حیات کھرل نمبردار، منیر کھرل، را ئے ابرار ،زوار کھرل، چودھری محمد حسین بھٹی، منصب علی کھرل، بشارت کھرل، مہر مولا داد ڈاہر، رضوان ڈاہر ، یوسف ڈاہر، مہر اشرف ڈاہر بہادر والا و دیگر نے بھی شرکت کی۔چودھری مہدی حسن بھٹی نے مقامی سیاسی شخصیات کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 39 کی ٹکٹ کا فیصلہ تمام ساتھیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا جس پر شرکا نے مہدی حسن بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔ سید ظفر شاہ بخاری کی جانب سے آئندہ بھی ساتھیوں کے اجلاس منعقد کرنے اور تمام فیصلے مشاورت سے کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا اور آئندہ اجلاس میں دیگر ساتھیوں کی بھی شرکت یقینی بنانے کیلئے رابطے کرنے کافیصلہ کیا گیا۔