شیلٹر ہوم میں رہائش پذیر خاتون کے ورثا 4سال بعد مل گئے

شیلٹر ہوم میں رہائش پذیر  خاتون کے ورثا 4سال بعد مل گئے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن ارشاد وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا اقبال کی کاوشوں سے نویدہ دختر مولا بخش کے و رثا 4 سال بعد مل گئے۔

نویِدہ دختر مولا بخش جولائی 2022 میں عدالتی حکم کے تحت شیلٹر ہوم میں داخل کی گئی تھی،سماعت اور گویائی سے محروم ہونے کے باعث خصوصی توجہ اور نگہداشت کی مستحق تھی۔ قانونی و سماجی تقاضے پورے کرتے ہوئے نویدہ کو خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں