انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس کی نا رووال میں عوامی شکایات پر سماعت

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس کی نا رووال میں عوامی شکایات پر سماعت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے نارووال میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں۔

 یہ شکایات گیپکو، ایف آئی اے سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، پاکستان پوسٹ آفس، ایچ ای سی اور دیگر اداروں کے بارے میں تھیں۔ ٹوٹل 15شکایات سنیں گی جس میں سے 12 شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا، باقی 3 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں