علی پورچٹھہ:بارش کے دوران ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

علی پورچٹھہ:بارش کے دوران ٹریفک  حادثے میں نوجوان جاں بحق

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر) آندھی اور موسلادھار بارش کے دوران افسوسناک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

چک 42تحصیل پتوکی کا رہائشی 23سالہ عمران مقامی تنور پر کام کرتا تھا ،گزشتہ رات شدید بارش کے دوران ہوٹل سے بازار کی جانب جا رہا تھا کہ نیشنل بینک کے سامنے سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹ آئی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں