گجرات:نو سرباز گرفتار ، لاکھوں روپے اور زیورات برآ مد

گجرات:نو سرباز گرفتار ، لاکھوں  روپے اور زیورات برآ مد

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پولیس نے بین الاضلاعی نوسر باز گرفتار کرکے 37 لاکھ روپے اور 33 لاکھ کے طلائی زیورات برآمد کر لئے۔

نوسر باز ایرانی کرنسی کے لالچ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹتا رہا۔ سیف سٹی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت قیصر ولد الطاف سکنہ راولپنڈی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف گجرات کے مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہیں۔ جبکہ راولپنڈی اور منڈی بہاؤالدین میں بھی درجنوں مقدمات کا انکشاف ہوا ہے ۔ برآمد شدہ نقدی اور طلائی زیورات کو اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں