راہوالی:نا معلوم افراد نے سکول کے قریب کوڑے کو آگ لگادی

راہوالی:نا معلوم افراد نے سکول  کے قریب کوڑے کو آگ لگادی

راہوالی (نامہ نگار )نامعلوم شخص کی طرف سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو لگائی جانے والی آگ سے اٹھنے والے د ھویں سے فضا آلودہ ہونے سے قریبی پرائمری سکول اور ارد گرد کی آبادی کے رہائشی سارا دن سانس لینے میں تکلیف برداشت کرتے رہے۔۔۔

 گھروں میں موجود پہلے سے سانس کی بیماری والے مریض اور ضعیف العمر خواتین اور مرد کھانسی کی شدت کا شکار ہوتے رہے سروس روڈ کیساتھ پرائمری سکول سے ملحقہ دیوار کیساتھ پڑے ہوئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو کسی نامعلوم نے آگ لگا دی جسے کنٹونمنٹ بورڈ عملہ نے سارا دن بجھانے کی کوشش نہ کی جس سے اٹھنے والے دہوئیں نے سکول کے بچوں اور قریبی آبادی کے رہائشیوں کو تکلیف میں مبتلا کیے رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں